اشاعتیں

جون, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سماج اور رشتے

يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّكُمُ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَةٍ وَّخَ لَقَ مِنۡهَا زَوۡجَهَا وَبَثَّ مِنۡهُمَا رِجَالًا كَثِيۡرًا وَّنِسَآءً‌ ۚ  وَاتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِىۡ تَسَآءَلُوۡنَ بِهٖ وَالۡاَرۡحَامَ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلَيۡكُمۡ رَقِيۡبًا ۞ النساء، 1 لوگو! اپنے رب سے ڈرو جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا اور اُسی جان سے اس کا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بہت مرد و عورت دنیا میں پھیلا دیے اُس خدا سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنے حق مانگتے ہو، اور رشتہ و قرابت کے تعلقات کو بگاڑنے سے پرہیز کرو یقین جانو کہ اللہ تم پر نگرانی کر رہا ہے“۔ پہلے وقتوں میں لوگ حقوق الله اور حقوق العباد کو اپنے عمل ( کردار ) سے ادا کرتے تھے۔ وہ اجتماعی سوچتے اور حقوق العباد کی ادائیگی کے ذہن سے کم حثیت کے لوگوں سے تعلق استوار کرتے تھے۔ بیٹی کو کم حثیت والے لوگوں میں بیاہتے اور بیٹے کو بڑے کنبے میں۔ بزرگوں کے فیصلے کو بیٹے اور بیٹیاں دل و جان سے قبول کرتے اور خدا کے بہترین نظام انسانی تولید میں اپنے حصّے کا کردار ادا کرتے، وہ نظام جو خدا نے قرآن میں بتایا ہے۔ يٰۤا...

اِظہارِ ذات اور زُبان

خالقِ کائنات کی ہر تخلیق اپنے وجودی و مقصدی اعتبارات سے کثیرالپہلو ہے۔ ایک گلاب کا پھول محض یہی نہیں کہ جمالیاتی لحاظ سے ہی (باصرہ و شامہ کیلئے) تسکینِ روح و نظر کا سامان رکھتا ہے بلکہ حیاتی نفسی قدروں کا بھی حامل ہے۔ یہ رنگین و نازک و خوشبو دار تخلیق طب، طبعیات، کیمیا، جیومیٹری، نفسیات اور معاشیات کیلئے بھی دلچسپی کی کئی گہرائیاں رکھتی ہے اور پھر اس ایک ننھی سی تخلیق پر ہی کیا بس ہے، بےمثل خالق کی ہرہر مخلوق، ایٹم کی روشن لہروں سے لے کر درخشاں کہکشاؤں تک اپنا جواب آپ ہے۔ فطرت کی ہرتخلیق اپنی اپنی انفرادیت، شناخت اور ”خودی“ بھی رکھتی ہے،اور وہ خودی ہی کیا جو خودنُمائی نہ کرے؛ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ کلی چٹک کر تو برق کڑک کر اپنے وجود کا پتا دیتی ہے، اور بادل گرجتے برستے اپنی حیاتِ آفرینی کو جتاتے ہیں تو زمین بار آور و ثمر آور ہو کر زندگی کی بقاء و اِرتقاء کیلئے اپنے مقصدِ وجود کا اثبات کرتی ہے۔ یہ پہاڑی سلسلے اپنی فلک بوس قامتوں اور زمین گیر وسعتوں کیساتھ کبھی جلال انگیز سکوت و ثبات سے تو کبھی دہشت ناک زلزلے ہولناکیوں اور آتش فشانیوں کی شکل میں اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ یہ آبشاروں کی چھ...