اشاعتیں

2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

انسان کی تخلیق اور اس کا نفس

انسان کی تخلیق اور اس کی غرض و غایت۔ کچھ خبر ہے تجھے کہ تیری تخلیق کا مقصد کیا ہے ؟ آئے تھے کس لیئےکیا کام کر چلے تہمتِ ناکام اپنے نام کر چلے۔ (اللهُ الخالق نے اپنی تمام ظاہری اور پوشیدہ مخلوقات میں حضرت آدمؑ اور اُنکی ذُریّت کو بہترین ساخت اور اعلیٰ مقصد کیلئے پیدا کیا ہے تاکہ اُنکو اُنکے ”عہد الست“ پر آزمائے۔اور اُن کے اِمتحان کیلئے اِبلیس موجود ہے جو خدا سے تکراری مکالمے میں دیا ہؤا چیلنج پورا کرنے کیلئے اِنسانوں کو وَسوسوں اور منفی خیالات سے بہکاتا ہے اور اُنکے نفس کو خواہشات کے ذریعے اپنا مطیع بنا کر خدا کی نافرمانی پر اُکساتا اور اُنہیں خدا کے غضب کا شکار بناتا ہے۔) وَ اِذۡ اَخَذَ رَبُّكَ مِنۡۢ بَنِىۡۤ اٰدَمَ مِنۡ ظُهُوۡرِهِمۡ ذُرِّيَّتَهُمۡ وَ اَشۡهَدَهُمۡ عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ‌ ۚ اَلَسۡتُ بِرَبِّكُمۡ‌ ؕ قَالُوۡا بَلٰى‌ ۛۚ شَهِدۡنَا ‌ۛۚ اَنۡ تَقُوۡلُوۡا يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ اِنَّا كُنَّا عَنۡ هٰذَا غٰفِلِيۡنَ ۞  اور جب تمہارے پروردگار نے بنی آدم سے یعنی ان کی پیٹھوں سے ان کی اولاد نکالی تو ان سے خود ان کے مقابلے میں اقرار کرا لیا (یعنی ان سے پوچھا کہ) کیا تمہارا پروردگار نہیں ہ...